ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کے تمام معاملات کومدراس ہائی کورٹ میں کیامنتقل

سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کے تمام معاملات کومدراس ہائی کورٹ میں کیامنتقل

Thu, 01 Feb 2018 11:32:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 31؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کاتی چدمبرکے بیرون ملک جانے پرلگی روک کے معاملے کی سماعت اب مدراس ہائی کورٹ میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کارتی چدمبر کے تمام معاملات مدراس ہائی کورٹ کو منتقل کردیاہے۔سپریم کورٹ کے اس اقدام کے بعد مدراس ہائی کورٹ ہی سی بی آئی کے لک آؤٹ نوٹس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔یعنی اب یہ طے ہوگیاہے کہ بیرون ملک جانے کولے کر درخواست کی سماعت بھی مدرا ہائی کورٹ ہی کرے گا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرکے کیس کو حل کرنے کے لئے وقت کی حد مقرر کی ہے۔ یعنی مدراس ہائی کورٹ کو دو ماہ کے دوران اس لک آؤٹ سرکلرکانمٹاراکرناہوگا۔آپ کوبتادیں کہ کارتی چدمبرم پرآئی این ایکس میڈیا کمپنی کو غیرملکی سرمایہ کاری کی منظوری دلانے کے لئے کمپنی کی طرف داری کرنے کاالزام ہے۔ جس وقت اس ڈیل کے فائدہ پہنچانے کا الزام ہے اس وقت کارتی کے والد اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم مرکزی وزیرخزانہ تھے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کارتی چدمبرم کی تحقیقات کر رہے تھے۔


Share: